لاہور میں میٹرو بس سروس بحال، روٹ محدود کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Nov 25, 2024

لاہور میں میٹرو بس سروس بحال ہو گئی ہے لیکن روٹ محدود کر دیا گیا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک چلائی جا رہی ہے، جی ایم آپریشن کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کا روٹ ایم اے او سے شاہدرہ تک بند ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر روٹ کو محدود کیا گیا ہے، دوسری جانب پولیس نے جی ٹی روڈ اور نیازی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے نیازی چوک میں لگائے گئے ٹرکوں کو ایک طرف سے ہٹادیا گیا۔

پنجاب میں اس وقت کوئی ریلی نہیں نکلی ،ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کرینگے،وفاقی وزیر داخلہ

پولیس ذرائع کے مطابق بتی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے، نیازی چوک میں بھی راستے لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے کھولے گئے ہیں۔

جی ٹی روڈ جزوی طور پر بحال کرنے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ لاہورجی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے شہری اپنی منزل کی طرف آسانی سے معمول کے مطابق جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More