حزب اللہ نے اسرائیل پر ایک ہی دن میں 300 سے زائد راکٹ داغ دیے

سچ ٹی وی  |  Nov 25, 2024

گزشتہ روز لبنانی دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں اتوار کو حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت شمالی و وسطی اسرائیل پر 300سے زائد راکٹ داغ دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کے صبح سے ہی حیفا، نھاریا اور دار الحکومت تل ابیب سمیت شمالی اور وسطی اسرائیل کے علاقوں پر حزب اللہ راکٹ برساتی رہی۔

حزب اللہ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’بیروت کے بدلے تل ابیب‘۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل میں 500 مرتبہ سے زائد راکٹ حملوں سے خبردار کرنے والے سائرن بج چکے۔

حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں کل 40 لاکھ سے زائد اسرائیلی میزائل شلیٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اتوار کو حزب اللہ کی جانب سے 40 سے زائد حملے کیے، جن میں حزب اللہ نے مجموعی طور پر 300 سے زائد رکٹ اور میزائل اسرائیل پر داغے جبکہ لبنان کی سرحد کے اندر کارروائی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر بھی راکٹ داغے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More