تحریک انصاف سے اب کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Nov 25, 2024

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے اب کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔ اسلام آباد کی طرف آنے والے قافلے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بندوق کی نوک پر کسی سے بھی مذاکرات نہیں کریں گے۔ اور تحریک انصاف سے تو اب کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف آنے والے قافلے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔ علی امین گنڈاپور پہلے بھی آئے اور اب بھی ان کو آنے دیں۔ خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہیں۔ لیکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں میٹرو بس سروس بحال، روٹ محدود کر دیا گیا

خواجہ آصف نے کہا کہ صوبے کے عوام کو انصاف نہ دینے والوں سے کس طرح مذاکرات ہوسکتے ہیں؟۔ امن وامان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نےکہا کہ علی امین گنڈا پور جیسے لوگوں کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More