پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا

ہم نیوز  |  Nov 25, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1180 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 98 ہزار979 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستاہوگیا، دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے66 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مرغی کا گوشت 490 روپے کلو ہوگیا، انڈے مزید مہنگے

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More