حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت

سچ ٹی وی  |  Nov 25, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور حکومتی کمیٹی کے درمیان دھرنے کے مقام کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لئے سنگ جانی کا مقام دینے پر پر اتفاق رائے کا امکان ہے اس کے علاوہ ایک دو مزید مقامات بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اورحکومت میں دھرنے کی جگہ پر پس پردہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کو دھرنے کے لئے سنگ جانی کا مقام دینے پر پر اتفاق رائے کا امکان ہے اس کے علاوہ ایک دو مزید مقامات بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق زیادہ امکان مظاہرین کو سنگ جانی کے مقام پر ہی دھرنے کی جگہ دینے کا ہے۔

حکومت کی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، امیر مقام اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر اور شبلی فراز شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کمیٹی کے درمیان مذاکرات اسپیکر قومی اسمبلی کی منسٹر انکلیو میں قائم رہائش گاہ پر ہوئے۔

شبلی فراز کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہونے کی تردید

دوسری جانب شبلی فراز نے مذاکراتی عمل کا حصہ نہ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’میں بذات خود مذکراتی عمل میں شامل نہیں اور بیرسٹرگوہر اور اسدقیصر سے رابطہ نہیں ہوسکا‘۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مذکرات ہوں گے بانی پی ٹی آئی کی تازہ ہدایات کے عین مطابق ہوں گے، اس کے لیے کسی بھی سطح پر کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

شبلی فراز نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کا پرامن احتجاج بانی کی رہائی تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More