معاملات تو مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں، شوکت یوسفزئی

ہم نیوز  |  Nov 27, 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ معاملات تو مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز سے لڑنے کے لیے نہیں گئے تھے۔ اور ہمارا مقصد احتجاج تھا لڑائی جھگڑا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی میں احتجاج سے متعلق غلط فہمی پیدا ہوئی۔ البتہ ڈی چوک احتجاج کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا۔ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں سے غلطیاں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، وزیر داخلہ

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج میں صرف علی امین گنڈاپور نظر آئے۔ جبکہ پی ٹی آئی لیڈر شپ احتجاج میں نظر نہیں آئی جس پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان پر تشدد ہوا جس پر افسوس ہے۔ معاملات تو مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More