برطانیہ، شدید بیمار افراد کیلئے موت کے انتخاب کا بل منظور

ہم نیوز  |  Dec 01, 2024

برطانیہ میں شدید بیمار اور تکلیف میں مبتلا افراد کو اپنی زندگی کے خاتمے کا اختیار دینے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے بل کو پہلے مرحلے میں کامیابی مل گئی۔

بل پرپارلیمنٹ کے 330 اراکین نے حق اور 275 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ حکومت موت کے انتخاب کے بل میں غیرجانبدار رہی اوراراکین نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالا۔

برکس ممالک ڈالر میں تجارت نہ کریں، اب نہیں ہوگا، ٹرمپ

مجوزہ بل کے تحت موت کا انتخاب کرنے والے کی عمر 18 برس سے زائد ہونا چاہیے،اس پر کوئی دباو نہ ہو اور وہ اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کرے۔

اس کی بقیہ زندگی 6 ماہ تک ہونی چاہیے،اسے 2 مختلف گواہوں کی موجودگی میں ڈیکلریشن پر دستخط کرنا ہوں گے، موت کے لئے ڈاکٹر اسے مواد فراہم کرے گا لیکن اس کا استعمال وہ خود کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More