واٹس ایپ پر چینل فالو کرنے اب ہوگا آسان، نیا فیچر متعارف

سچ ٹی وی  |  Dec 01, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے چینل فالو کرنے میں آسانی کے حوالے سے ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی کی جانب سے چینل کو فالو کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کے استعمال کی سہولت کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی زیرِ آزمائش کیو آر کوڈز کی مدد سے مختلف کاروبار صارفین کے ساتھ اپنے چینلز کو باآسانی شیئر کر سکیں گے اور اپنی مارکیٹنگ کر سکیں گے۔

نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے یہ نیا فیچر فعال کیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے چینلز کے لیے منفرد کیو آر کوڈ بنا سکتے ہیں۔

کیو آر کوڈ بنانے کے لیے صارفین کو چینل انفو اسکرین کھولنی ہوگی اور اس کے بعد شیئرنگ آپشن میں جانا ہوگا۔ کیو آر کوڈ بننے کے بعد پلیٹ فارم صارفین کو کچھ اضافی آپشنز دے گا جن کو استعمال کرتے ہوئے کوڈز کو ایکسپورٹ کیا جا سکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More