ایسے نہیں چلے گا، پرویز الہی کی عدم پیشی پر عدالت شدید برہم

ہم نیوز  |  Dec 12, 2024

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام کی جانب سے شریک ملزم محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

جناح ہائوس حملہ ،حسان نیازی کی بہن مجرم ، 8 کارکن بے گناہ

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب آج بھی پیش نہ ہوئے۔سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی پیش ہوں گے، ملزمان کے پیش نہ ہونے سے فرد جرم عائد کیے جانے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے آگاہ کیا کہ ڈاکٹرز نے ان کے مؤکل کو 7 دن کے لیے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے، دوران سماعت سابق وزیراعلی پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے بھی برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر بھی پرویز الٰہی پیش نہیں ہوئے تھے، ایسے نہیں چلے گا، ہم کیس کل تک ملتوی کر دیتے ہیں، پرویز الٰہی کو پیش کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More