جنرل اسمبلی کا غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، 2 قراردادیں منظور کرلی گئیں۔
جنرل اسمبلی کی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امدادی ادارے اُنروا نے بھی حمایت کردی، جنرل اسمبلی کی پہلی قرارداد میں فوری، مستقل اورغیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
ٹرمپ نے چینی صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی
دوسری قرارداد میں اُنروا پرپابندی کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے بل پراظہارافسوس کیا، جنرل اسمبلی کی قرارداد میں تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
امریکہ، اسرائیل اور7 دیگر ممالک نے جنگ بندی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔