پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کی سروس متاثر

ہم نیوز  |  Dec 12, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کی سروس متاثر ہوگئیں۔

میٹا صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، فیس بک میں لاگ ان اور پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف

فیس بک پیج پرکمپنی کاپیغام  آیا ہے کہ ہم اس معاملے کو درست کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، انسٹاگرام صارفین بھی پوسٹس تک رسائی یا مواد کو اپ ڈیٹ کرنے سے قاصرہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ صارفین نے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کی اطلاع دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More