قومی اسمبلی کے اجلاس سے پی پی پی ارکان کا احتجاجاً واک آئوٹ

ہم نیوز  |  Dec 12, 2024

قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی اور سوالات کے درست جوابات نہ دینے پر اپوزیشن تو اپوزیشن حکومتی اتحادی بھی حکومت پر برس پڑے۔

پی پی پی اور ایم کیو ایم نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پی پی پی کے چند ارکان نے احتجاجاً ایوان سے واک آئوٹ بھی کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے وزرا کی عدم موجودگی کے خلاف وزیر اعظم کو شکایت کا خط لکھنے کا اعلان کردیا۔حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع، پارلیمنٹ  پلیٹ فارم پر اتفاق

قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہی نہیں حکومتی ارکان نے بھی وزرا کی عدم موجودگی کا معاملہ اٹھا دیا۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزرا کسی مجبوری کی وجہ سے ہی ایوان میں نہیں آتے۔

پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم کی طرف سے ایف بی آر افسران کی تنخواہیں بڑھانے اور نئی گاڑیاں خریدنے کے سوال کا جواب نہ دینے پر پی پی پی ارکان آغا رفیع اللہ اور چند دیگر ارکان ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More