پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط ہے۔
ایک انٹرویو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی قائم کرکے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو شامل کیا گیا،اس وقت مذاکرات ممکن تھے، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔
بیرسٹر گوہر نےحکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی تردید کردی
اس سوال پر کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آپ مذاکرات کریں گے ، اس پر پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج قائم کرنا بالکل غلط ہو گا، خیبرپختونخوا کو مزید انتشار میں نہیں ڈالنا چاہئے۔