شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے: ترجمان دفتر خارجہ

سچ ٹی وی  |  Dec 12, 2024

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ شام میں تمام پاکستانیوں کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف ہے اور 300 سے زائد پاکستانی شام سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاکستان کو شام میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے، اسرائیل کی جانب سے حملوں میں شام کے آبادیوں کو تباہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے شام کے علاقوں پر قبضے کی مذمت کرتا ہے، کسی بیرونی قوت کو شامی لوگوں کا مستقبل طے کرنے کا حق نہیں، ہم شام میں عوام کی حمایت یافتہ حکومت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے جب کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ساتواں مشترکہ توانائی، صنعت، زراعت فورم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے شرکت کی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی غزہ میں فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کے مہاجرین کی بحالی کے ادارے کو بلا روک ٹوک کے قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہا کہ پاکستان غزہ میں بھی فوری سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے،

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان قاہرہ میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کرے گا، اس سے قبل پاکستان ڈی ایٹ وزارتی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے، ہم دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More