توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ہم نیوز  |  Dec 12, 2024

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

اسپیشل سنٹرل کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی درخواست پر بشریٰ بی بی سے جواب طلب

بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھیں ،نیب ترامیم کی روشنی میں کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا۔ ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More