شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کولے کرخصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے رابطہ کرکے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر لبنان نے پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کئے۔
حکومت کی معاشی کوششوں سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں، وزیراعظم
پاکستانیوں شہریوں کو بذریعہ سڑک شام سے لبنان پہنچایا گيا، پھرانہيں خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیا گیا۔
بیروت ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کو رخصت کیا، چارٹرڈ طیارہ 13 دسمبر کی درمیانی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔
چارٹرڈ طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا۔