پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار سامنے آگئے

ہم نیوز  |  Dec 16, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 تک فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں مرد صارفین 76 فیصد اور خواتین صارفین 24 فیصد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 تک ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ یوٹیوب کے مرد صارفین 72 فیصد اور خواتین صارفین 28 فیصد ہیں۔

سوشل میڈیا ایپس کی سروس چند گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق ملک میں جنوری 2024 تک ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ ہوئی۔ مرد ٹک ٹاک صارفین 78 فیصد اور خواتین ٹک ٹاک صارفین 22 فیصد ہیں۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 تک انسٹاگرام صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More