اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

سچ ٹی وی  |  Dec 17, 2024

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More