پہلا ون ڈے: 240 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام، چار وکٹیں گر گئیں

اردو نیوز  |  Dec 17, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ میں جنوبی افریقہ کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

بولینڈ پارک، پارل میں پاکستان نے 19 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور کامران غلام  کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر عبداللہ شفیق کی صورت میں اس وقت گری جب ٹیم کا مجموعی سکور صرف دو رنز تھے، وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد بابر اعظم ون ڈاؤن کے طور پر وکٹ پر اترے، بابر اعظم اور اوپنر صائم ایوب نے 15ویں اوور تک وکٹ کو تو بچا کر رکھا لیکن ٹیم کے سکور میں کوئی بڑا اضافہ نہ کر سکے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں 15ویں اوور کی تیسری گیند پر گری جب ٹیم کا مجموعی سکور 46 رنز تھے۔ اس کے بعد ٹو ڈاؤن آنے والے کپتان محمد رضوان صرف ایک رنز بنا کر چلتے بنے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر اننگر کا پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر ٹونی ڈِی زورزی اور رائن رِکلٹن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز تک ٹیم کا سکور باہمی شراکت داری میں 70 تک پہنچایا۔

ٹونی ڈِی زورزی 33 اور  رائن رِکلٹن 36 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بنے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا ہی کے ہاتھوں راسی وینڈر ڈوسن آٹھ اور ٹرسٹن سٹبز ایک رنز بنا کر چلتے بنے۔

یوں 14ویں اوور کی پہلی گیند پر 90 کے مجموعی رنز پر جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر پویلین لوٹ چکا تھا۔

ہینرک کلاسین کریز پر اترے اور نہ کہ صرف انہوں نے تیزی سے گرتی ہوئی وکٹوں کو بچایا بلکہ چوکے اور چھکے لگا کر ٹیم کے سکور میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔ ہینرک کلاسین دو چوکوں اور سات چھکوں می مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

ایڈن مارکرم 35، اینڈل فلیوک وایو ایک، مارکو جانسین 10، کاگیسو رباڈا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوٹنِیل بارٹ مین 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے چار، ابرار احمد نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک 83 مرتبہ ون ڈے فارمیٹ میں آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں 30 میچز پاکستان نے جیتے جبکہ 52 میچوں میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،محمد رضوان (کپتان) ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون

ٹونی ڈِی زورزی، رائن رِکلٹن، راسی وینڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ٹرسٹن سٹبز، ہینرک کلاسین (وکٹ کیپر)، مارکو یانسین، اینڈل فلیوک وایو، کاگیسو رباڈا، اوٹنِیل بارٹ مین اور تبریز شمسی جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More