پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹائون میں دوسرا ون ڈے میچ جاری ہے۔
پاکستان نے 12 اوورز میں 60 رنز بنا لئے ہیں جب کے اس کے دو کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں، صائم ایوب 25 ، عبداللہ شفیق صفر پر آئوٹ ہوئے،بابر اعظم اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،کوشش ہوگی جنوبی افریقا کو اچھا ہدف دیں۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
وکٹ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے،پچھلے چند ماہ سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستان کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے،پچھلے میچ میں کچھ غلطیاں تھیں،اس بار کوشش ہوگی نہ دہرائیں۔