وزیراعظم شہباز شریف کا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اورانہیں ملاقات کے لئے بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو آج ملاقات کیلئے مدعو کرلیا، مولانا فضل الرحمان آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت
سربراہ جے یوآئی اتحاد تنظیمات مدارس کا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نےمفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا۔ مفتی تقی عثمانی سے آج کی ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔