دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ، صدر زرداری

ہم نیوز  |  Dec 22, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

صدر آصف زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے، دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

معاشی ترقی کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے، شہباز شریف

صدر مملکت نے حملے میں 16 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں 16 جوان شہید ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More