پاکستانی ٹی 20 ٹیم بہتر بنانے کیلئے اسٹرائیک فورس تشکیل

ہم نیوز  |  Dec 22, 2024

لاہور: پاکستانی ٹی 20 ٹیم کو بہتر بنانے کے لیے اسٹرائیک فورس تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسٹرائیک فورس 100 ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہو گی۔ اور نوجوان کھلاڑیوں کو ہارڈ ہٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔

اسٹرائیک فورس کے لیے پاکستان سے 100 بیٹرز کو منتخب کیا جائے گا۔ پروگرام کے لیے ہر6 ماہ بعد 50، 50 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جس مقصد ٹی 20 اسکواڈ کو بہتر اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی مہیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا

ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسٹرائیک فورس کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے مضبوط اسکواڈ کی تشکیل کا ٹاسک دیا گیا۔

تمام بیٹرز کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More