ٹک ٹاک پر ایک سال کیلئے پابندی عائد

سچ ٹی وی  |  Dec 22, 2024

البانیہ کی حکومت نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق البانیہ کی حکومت نے اپنے ملک میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق البانیہ میں گزشتہ ماہ ایک طالب علم نے اپنے ساتھی کو چاقو (خنجر) کے وار سے قتل کیا تھا اور اس جھگڑے کا آغاز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہونے والی بحث سے ہوا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد حکام نے والدین اور اساتذہ کے ساتھ 1300 میٹنگز کی جس کے بعد یہ ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے البانوی وزیراعظم اِدی رام نے کہا کہ ہم ایک سال کے لیے ٹک ٹاک کو مکمل بند کرنے جا رہے ہیں اور اس پابندی کا آغاز نئے آنے والے سال سے ہوگا۔

پلیٹ فارم پر پابندی لگنے کے بعد ٹک ٹاک حکام نے البانوی حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ متاثرہ نوجوانوں کے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More