پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے جنوبی افریقا کو 309 رنز کا ہدف دیدیا۔
جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں
پاکستان نے مقررہ اوورز(47 اوورز) میں 9وکٹوں پر 308رنز بنائے،صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کی وہ 101رنز بنا کر نمایاں رہے،صائم ایوب کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ،انہوں نے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی،یاد رہے صائم ایوب نے پہلے ون ڈے میں 109 جبکہ دوسرے میچ میں 25 رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان 53اور بابر اعظم نے 52رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کے تین بیٹر عبداللہ شفیق، کامران غلام ، شاہین آفریدی صفر پر آئوٹ ہوئے ، تینوں کھلاڑی پہلی ہی گیند پرپویلین لوٹے۔
پی آئی اے کا 11واں ائیربس طیارہ اے پی 302 آپریشنل بیڑے میں شامل
قبل ازیں تیسرے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل ہے ، میچ جیت کر پاکستان کے پاس جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرنے کا سنہری موقع ہے۔