اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ، ڈالر معمولی سستا

ہم نیوز  |  Dec 23, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 12  ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ ڈالر کی قیمت معمولی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 2524 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 37 کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر پھر سستا ہو گیا

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More