لائیو: صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، قانون سازی کے امور پر بات چیت

اردو نیوز  |  Dec 24, 2024

اہم نکات 

 مذکرات ہمارے ابھی بھی مشروط ہی ہوں گے: شیخ وقاص اکرم 

 صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، قانون سازی کے امور پر بات چیت

اسلام آباد میں بیٹھے بزرگوں اور بابوں کو انٹرنیٹ کی سمجھ ہی نہیں: بلاول

تمام اراکین پارلیمان اور ممبران صوبائی اسمبلی 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرائیں: الیکشن کمیشن

مریم نواز کا پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، قانون سازی کے امور پر بات چیتوزیراعظم شہباز شریف پیر کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر ملاقات کی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی شریک تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورتحال  پر گفتگو کی گئی۔

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کا ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے  قانونی امور پر تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی  اور استحکام کیلئے تعاون  کی یقین دہانی کرائی۔

 

اسلام آباد میں بیٹھے بزرگوں اور بابوں کو انٹرنیٹ کی سمجھ ہی نہیں: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہمیں اپنے ڈیجیٹل حقوق کے لیے جدوجہد کرنی ہے، اسلام آباد میں بیٹھے بزرگوں اور بابوں کو انٹرنیٹ کی سمجھ ہی نہی۔

سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے، ہمارا اور آپ کا جینا حرام ہوگا، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، ہم اپنے جمہوری حق کے لیے لڑیں گے۔‘

 ’انٹرنیٹ بند یا اس کی اسپیڈ کم کرنے سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں۔‘بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں انٹرنیٹ تک سستی اور ناقابل رکاوٹ رسائی سب کا بنیادی حق ہے، آپ سب لوگ انسٹا گرام، فیس بک، ایکس پر مجھے تجاویز دیں، ان شا اللہ میں آپ کے مطالبات اسلام آباد لیکر جائوں گا۔

بلاوک نے کہا کہ ہمارے پہاڑوں پر موجود برف پگھل جائے گی تو ہماری نئی نسلوں کے لیے خطرہ یہ ہوگا کہ ہم تاریخی سیلابوں کا سامنا کرتے رہیں گے۔

’ کوہ ہمالیہ جو ہمیں صدیوں سے دریائے سندھ کے ذریعے پانی پہنچا رہا ہے، اس سے برف پگھل جائے گی تو ہمارے سامنے بہت بڑا خطرہ کھڑا ہوگا، پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ہم تیار نہیں ہیں۔‘

بلاول بھٹوزرداری نے کہا طلبا اور ان کے ساتھی اس حوالے سے جنگی بنیاد پر تیاری کریں، گلگت بلتستان سے لیکر دریائے سندھ کے آخری سرے تک ہمیں کام کرنا ہوگا، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) بنانے والے 60 سے 70 سال کی عمر کے ’بابے‘ ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا وہ لوگ آئندہ 10 سال بعد کا سوچ رہے ہیں؟ یہ لوگ صرف آنے والے بجٹ کے اعداد و شمار کے مطابق منصوبے بناتے ہیں، تاکہ بجٹ کو دیا جائے۔

تمام اراکین پارلیمان اور ممبران صوبائی اسمبلی 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرائیں: الیکشن کمیشنالیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران  سے کہا ہے کہ وہ کیشن کے پاس اپنے اثاثوں اور واجبات کے گواشوارے جمع کرائیں۔

کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ممبران پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے لیے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24 کے جمع کروانے کی حتمی  تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات  و  زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24 مجوزہ فارم۔ب کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31 دسمبر 2024 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔

مذکرات ہمارے ابھی بھی مشروط ہی ہوں گے: شیخ وقاص اکرم 

 پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے اور تحریک انصاف کو اس فیصلے پر تشویش ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنے کے لیے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ 

’فوجی عدالتوں سے سزاوں نے ملکی معشیت تباہ کرنے کی بنیاد ڈال دی گئی ہے۔‘

شیخ وقاص نے سوال اٹھایا کہ القادر ٹرسٹ کیس کے آج ہونے والے فیصلے کو کیوں موخر کیا گیا؟ ’یہ فیصلہ کہاں پر لکھا جا رہا ہے جو مشکل پیش آ رہی ہے؟‘

ان کا کہنا تجا کہ مذکراتی کمیٹی کی آج پہلی میٹئنگ ہوئی ہے۔ کمیٹی کی بانی چیرمین سے ملاقات ضروری ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تجا کہ مذکراتی کمیٹی بانی چیرمین نے خود بنائی ہے۔ کمیٹی کے پاس پورا اختیار ہے۔‘

’مذکرات ہمارے ابھی بھی مشروط ہی ہوں گے۔ قیدیوں کی رہائی، نومئی کے معالے پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہماری شرائط ہیں۔‘

مریم نواز کا پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کو ایک الکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب  میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف طلبہ سے پاکستان کے خلاف کچھ نہ کرنے، چھوڑکر نہ جانے اور خدمت کرنے کا عہد لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا ہونہار سکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزارکرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بچے ملک سے باہر اور دوسروں کے بچے جیل میں یہ کہاں کی لیڈر شپ ہے؟

’کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور مار پیٹ کا درس نہیں دے سکتی۔ بچوں کو گالم گلوچ اور الزام تراشی سکھانے والے ان کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More