حکومت سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو فیصلے کا اختیار نہیں ہے: بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Dec 24, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو فیصلے کا اختیار نہیں ہے۔ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کے اراکین کا پہلا اجلاس گزشتہ روز اسپیکر چیمبر میں ہوا جس میں فریقین کی جانب سے بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تاہم پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے انکشاف کیا کہ بات چیت کے ذریعے فیصلے کا اختیار کمیٹی کو حاصل نہیں ہے، مذاکراتی کمیٹی بات چیت کرے گی لیکن کوئی بھی فیصلہ کرنا اس کا مینڈیٹ نہیں۔

ایک انٹرویو میں سینیٹرعلی ظفر نے واضح کیا کہ فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More