کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہم نیوز  |  Dec 24, 2024

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا مشکور ہوں۔ اور کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات مرتب کی گئیں۔ آزاد کشمیر میں منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا تمام دارالامان سے مرد ملازمین کو ہٹانے کا حکم

چودھری انوار الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کےعوام کو سستی بجلی کی سہولت فراہم کی۔ جبکہ آرڈیننس عدالتوں میں چیلنج ہوسکتے ہیں۔ میں وہ سیاسی کارکن ہوں جس کی سب سے بڑی طاقت مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے شہریوں کو 3 روپے بجلی فراہم کی۔ اور اجلاس میں کشمیر میں وفاق کے منصوبوں کے علاوہ ہمارے ائیرپورٹس کو چلانے کی بات کی گئی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں کشمیر کے مسائل کو ڈسکس کرنا بڑا اہم قدم ہے۔ کشمیر میں عوام نے ایک مسئلہ اٹھایا اور حکومت نے اس کو حل کیا۔ گفتگو کے ذریعے آزاد کشمیر کے مسائل حل کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More