قائد اعظم کا یوم پیدائش، مسلح افواج کی جانب سے خراج عقیدت

ہم نیوز  |  Dec 25, 2024

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش، مسلح افواج کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج قائد اعظم کے وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں،قائد اعظم کی انتھک کاوشوں نے ہماری عوام کو متحد کیا ہے۔

صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کرسمس کے موقع پرپیغام

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں کے ساتھ اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں، مسلح افواج قوم کی حفاظت اور خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کرسمس کے پرمسرت موقع پرمسیحی برادری کو مبارکباد دیتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More