ملک بھر میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Dec 25, 2024

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن میں بارش اور برفباری کم ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ملک کے بیشتر حصے میں سردی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔

کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث گزشتہ دنوں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں معاشرے سے تفریق کو ختم کرنا ہے، وزیر اعظم

مری سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More