ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، مجموعی تعداد 65 ہوگئی

ہم نیوز  |  Dec 25, 2024

ملک میں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

لاہور، 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کرنیکا فیصلہ

حکام کا بتانا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 30 دسمبر سے شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں رواں سال وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ(ون) کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More