سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق سفیر رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4:15 بجے شامی روڈ فیملی پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔
بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ چل بسے
رستم شاہ کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع مہمند کی ذیلی شاخ موسیٰ خیل سے تھا، وہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر سمجھے جاتے تھے۔
سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔