یورپین یونین نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کردیا

سچ ٹی وی  |  Dec 27, 2024

پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر نے پاکستانی شہریوں کو ایک نئی فریب کاری سے خبردار کیا ہے۔

یورپین یونین کے دفتر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفارتی مشنز نے گوگل میپس میں رکن ممالک کے سفارت خانوں کے لیے جعلی اندراجات دیکھے ہیں، جن میں ویزا اور قونصلر اپوائنٹمنٹ کے بارے میں گمراہ کن معلومات بشمول جعلی ٹیلی فون نمبر ہیں۔

انہوں نے قرار دیا کہ 'یہ مجرمانہ تنظیموں کی طرف سے ایک سنگین فریب کاری ہے'۔

یورپین دفتر نے پاکستانی شہریوں کو مطلع کرتے ہوئے مزید آگاہ کیا کہ 'یورپی یونین کا دفتر اس بات پر زور دینا چاہے گا کہ صرف یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہی متعلقہ ممالک کے تمام ویزا اور قونصلر مسائل کے لیے مستند معلومات اور رابطے کا ڈیٹا فراہم کرتی ہیں، نہ کہ گوگل میپس یا سفارت خانے کی دیگر ڈائریکٹریوں میں درج اندراجات۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More