اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو آگ لگا دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کئی ہفتوں سے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کئے ہوئے تھی، کمال عدوان اسپتال شمالی غزہ میں آخری اسپتال تھا جوکام کررہا تھا۔
تائیوان کو اسلحہ فراہمی، چین نے 7 امریکی کمپنیوں پرپابندیاں لگا دیں
عرب میڈیا نے بتایا کہ اسپتال میں آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کرشہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کئی افراد کوگرفتارکرکے لے گئے۔
وزارت صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے آگ لگانے کے بعد کمال عدوان اسپتال عملہ سے رابطہ کٹ گیا ہے۔
غزہ سٹی میں اسرائیل کی بمباری میں بھی 15 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار436 ہوگئی۔