دعا لیپا کس سے شادی کرنے جارہی ہیں؟

سچ ٹی وی  |  Dec 28, 2024

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا اپنے بوائے فرینڈ برطانوی اداکار کالم ٹرنر سے شادی کے لیے راضی ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ برطانوی اداکار کالم ٹرنر نے کرسمس کے موقع پر 29 سالہ دعا لیپا کو پروپوز کیا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کر دی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ دونوں شخصیات کی جانب سے نئے سال کے موقع پر اس حوالے سے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دعا لیپا اور کالم ٹرنر کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار جنوری میں سامنے آئی تھیں جب ان دونوں کو لندن میں ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ایک ساتھ گھومتے ہوئے اور کئی تقاریب میں شرکت کرتے رہے تھے۔

میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ دعا لیپا اور کالم ٹرنر بھارت میں بھی ایک ساتھ موجود تھے جہاں دونوں نے ممبئی کے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھایا تھا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکارہ دعا لیپا 30 نومبر کو ممبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے سلسلے میں بھارت پہنچی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More