10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

سچ ٹی وی  |  Dec 30, 2024

حکومت پاکستان نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے گئے، ان پاکستان شہریوں پر مختلف جرائم کے الزامات تھے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی رہائش، منشیات، شدت پسندی اور دیگر جرائم میں گرفتار کیے گئے ہیں جب کہ ایران نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کے جرم میں ایران میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جرائم میں ملوث پاکستانیوں کے پاسپورٹ 5 اور 7 سال کے لیے بلاک کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں چند روز قبل یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2 ہزار 470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More