علی فضل کا عامر خان سے متعلق دلچسپ انکشاف

سچ ٹی وی  |  Dec 30, 2024

بالی ووڈ اداکار علی فضل نے اپنی پہلی فلم 3 ایڈیٹس (2009) کی 15 سالہ تکمیل پر دلچسپ انکشافات کیے۔

اپنے محدود اسکرین ٹائم کے باوجود، علی نے فلم میں "جوی لوبو" کے کردار سے شائقین اور انڈسٹری کا دل جیت لیا تھا۔

علی فضل نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار مختصر تھا لیکن بہت اثر انگیز ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا، "میں فلم کے ہدایتکاروں راجو سر (راجکمار ہیرانی) اور ودھو سر (ودھو ونود چوپڑا) کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کردار کی روح کو فلم میں زندہ رکھا۔"

3 ایڈیٹس کے 15 سال بعد، علی فضل اور عامر خان فلم "لاہور 1947" میں ساتھ نظر آئیں گے، جو 2025 کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں سے ایک ہے۔

علی نے کہا، "عامر خان میرے لیے زندگی کے مختلف مراحل پر بہترین رہنما رہے ہیں۔ لاہور 1947 کا تجربہ لاجواب رہا ہے۔"

انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی اور وہ منی رتنم کی فلم "ٹھگ لائف" کی مصروفیات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے۔

فلم 3 ایڈیٹس میں جوی لوبو کے ڈرون پروجیکٹ کے حوالے سے ایک مشہور میم، جس میں جوی کہتا ہے، "سر، کبھی مرزاپور آ کے میرا ڈرون پھینک کے دکھاؤ!" علی فضل نے اس پر ہنستے ہوئے کہا، "ہاں، میں نے یہ میم دیکھا ہے۔ بہت مزے کا ہے۔ لوگ بہت تخلیقی ہیں!"

مرزاپور کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی مرزاپور: دی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ علی نے کہا، "میرے خیال میں ایک اور سیزن بھی ہوگا لیکن اس وقت توجہ فلم پر ہے۔"

علی فضل اپنی پروڈکشن "گرلز ول بی گرلز" کی ڈیجیٹل ریلیز پر بھی خوش ہیں، جو ان کی اہلیہ ریچا چڈھا کے ساتھ بنائی گئی۔ فلم نے عالمی فیسٹیولز میں خاصی پذیرائی حاصل کی۔ علی نے کہا، "یہ فلم جڑوں سے جڑی کہانیوں کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More