اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کا پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 03, 2025

اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کا پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے کا امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے اور آج رجسٹریشن کا آخری دن ہے۔

تسکین احمد نے محمد عامر کا چار سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ذرائع کے مطابق اسٹیو سمتھ اور کین ولیمسن ذاتی و نجی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیلنا چاہتے، پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آج مزید تین غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گا، ڈیوڈ وارنر، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، جیسن ہولڈر، ایلکس ہیلز، عثمان خواجہ سمیت دیگر نامور کرکٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More