ٹل پارا چنار شاہراہ بدستور بند ، امدادی سامان کا قافلہ روک دیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 05, 2025

کرم امن معاہدے کے باوجود ٹل پاراچنار شاہراہ بدستور ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔

راستوں کی بندش، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف کرم پریس کلب پر دھرنا جاری ہے ، شرکاء کا کہنا ہے کہ راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رہے گا۔

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنیوالے 5 ملزمان کی شناخت ہو گئی ، سروں کی قیمت مقرر کرنیکا فیصلہ

دوسری جانب  80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نے کہا ہے کہ روڈ کلیئر ہوتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔

دریں اثناء خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،  معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

کرم کے معاملے پرگرینڈ جرگہ ختم،فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنے کے بعد قافلے کو روانہ کیا جائے گا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More