فیصل آباد،ملزمان کا تھانے پر حملہ، حوالات میں بند 3 بھائی قتل، ایک شدید زخمی

ہم نیوز  |  Jan 07, 2025

فیصل آباد میں پانچ بجے کے قریب تھانہ صدر تاندلیانوالہ پرآتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم ملزمان کا حملہ، فائرنگ کرکے حوالات میں بند 3  بھائیوں قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے ملزمان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمہ نمبری 1209/24 بجرم ت پ میں ملزم تھےاورتھانہ صدر کی حوالات میں بند تھے۔

کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی، نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

نامعلوم مسلح ملزمان تھانہ صدرکی عمارت کے پیچھے سے سیڑھی لگا کرتھانے میں داخل ہوئے تمام تھانیداروں کے کمروں کو کنڈی لگائی اورحوالات پراندھا دھند فائرنگ کردی۔

ملزمان کو دیکھتے ہی ڈیوٹی پرموجود تھانہ کے سنتری نے فائرنگ کی جس پر ملزمان نے بھی سنتری اور حوالات میں موجود ملزمان پر فائرنگ شروع کر دی۔

ملزمان وقوعہ کرنےکے بعد آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More