اینمل میں میرا کردارماضی کے کرداروں سے بالکل مختلف تھا، ٹریپتی ڈمری

ہم نیوز  |  Jan 08, 2025

بالی ووڈ اداکارہ ٹریپتی ڈمری نے کہا ہے کہ اینمل میں ان کا کرداران کے ماضی کے کرداروں سے بالکل مختلف تھا۔

ایک انٹرویو میں ٹریپتی ڈمری نے بتایا کہ اس فلم میں انہوں نے ایک گرے کیریکٹرادا کیا جو رنبیر کپور کے کردارکی زندگی میں ایک جاسوس کے طور پر داخل ہوتی ہے۔

گائون سے پاپا کی پری جیسی لگ رہی تھی، زارا نور عباس

انہوں نے کہا کہ میں کچھ نیا سیکھنا چاہتی تھی اور دیکھنا چاہتی تھی کہ بڑی فلمیں کیسے بنتی ہیں، اپنی فلمی جدوجہد اور 2023 کی بلاک بسٹر فلم اینمل میں اپنے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فلم کے بڑے بجٹ اور اسکیل نے بھی انہیں متاثر کیا، بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنا میرے لیے ایک بڑی بات تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More