چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی مرحلے پر عمران خان کی رہائی ، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا حکومت سے 26 نومبر سے قبل محض رابطہ بحال ہوا، محسن نقوی سے 26 نومبر سے قبل کسی قسم کا مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی کی پیشکش سے متعلق کبھی بات نہیں ہوئی۔
24نومبر کے احتجاج کے دوران عمران خان کو رہا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ،شیر افضل مروت
واضح رہے اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ کی آفر کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہاؤس اریسٹ آفر سے انکار پر تین ہفتے یا 20 دسمبر کو بانی کی رہائی کی پیشکش بھی ہوئی تھی لیکن 26 نومبر کے سانحے کے بعد حالات تبدیل ہو گئے۔