بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مجھ پر بیجا تنقید کی جا رہی ہے، ایاز صادق

ہم نیوز  |  Jan 08, 2025

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مجھ پر بیجا تنقید کی جا رہی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے الزامات پر ردعمل میں کہا کہ واضح کر دیتا ہوں میرا کام حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان سہولت کاری کا ہے۔

ایاز صادق نے مذاکرات کے حوالے سے ان کے کردار پر سوالات اٹھانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مجھ پر بیجا تنقید کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا میرا مینڈیٹ نہیں اور نہ ہی میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر آفس سے رابطے پر مثبت جواب نہیں آیا جیسے بیانات افسوسناک ہیں۔ میرے دروازے سب کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ اور میں نے کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا۔ یہ سب ریکارڈ پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے رابطے دو طرف نہیں، چاروں طرف ہیں، رانا ثنا اللہ

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے عہدے پر تنقید کرنے والے چاہتے ہیں۔ کہ میں مذاکراتی عمل سے نکل جاؤں تو میں اس پر غور کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیرون ملک ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں میٹنگ کا انتظام نہیں کر سکتا۔ جب حکومت اور اپوزیشن کہے گی تو فوری میٹنگ کا اہتمام کر دوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More