ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

ہم نیوز  |  Jan 09, 2025

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہو گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا، میڈیکل ڈیوائسزپر بھی 70 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لے آنے کے دعوے کرنے والی حکومت کے ایک اقدام کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

چین میں پھیلنے والا وائرس بھارت میں داخل، تین کیسز سامنے آ گئے

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 80 ہزار سے زائد ادویات 200 فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں، کمپنیوں نے ٹیکسوں کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا ہے۔

ایک فارما ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ادویات کی مہنگائی کے حساب سے 2024ء بدقسمت ترین رہا، پاکستان میں 80 ہزار سے زیادہ ادویات مہنگی ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More