پی ٹی آئی کے رہنما شیرافضل مروت اور ن لیگ کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے گلے مل کر ایک دوسرے کو بھائی بول دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں کا آمنا سامنا ہوا، ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ ہم سیاسی ورکرز ہیں، ہمارے دلوں میں اب کوئی میل نہیں ہے، دل میں ایک دوسرے کا احترام ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی جلدی حکومت کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، حامد رضا
انہوں نے کہا کہ میں انہیں چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں، اس کے جواب میں سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ میں بھی شیر افضل کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، دونوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو اللہ حافظ کیا۔