صدر آصف زرداری نے انجری کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب سے جنوبی افریقا میں ٹیلیفون پر بات کی۔
صدر زرداری نے صائم ایوب کو لگنے والی چوٹ کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
صدرِ مملکت نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو بھی سراہا ، صائم ایوب نے فون کرنے پر صدر زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور صحتیاب ہو کر شاندار پرفارمنس جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فریکچر کی تصدیق، صائم ایوب چھ ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے
اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔