پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید مندی

ہم نیوز  |  Jan 07, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا لیکن دوران کاروبار شدید مندی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 557 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 812 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسلام آباد، پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

لیکن اس کے بعد اتار چڑھاؤ کا سلسلہ شروع ہوا اور 100 انڈیکس میں 1040 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد 100 انڈ یکس 1 لاکھ 15 ہزار 214 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس کے بعد مزید مندی دیکھنے کو ملی جب 100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائدکی کمی ہوئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 200 پر آ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More