جنوری2025 سے کتنی فیس دینی ہوگی؟ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

ہماری ویب  |  Jan 08, 2025

جنوری 2025 سے پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق موٹرسائیکل، کار، اور رکشہ ڈرائیورز پر ہوگا۔ اب موٹرسائیکل کے لیے ایک سال کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 930 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ٹیسٹ فیس کی مد میں 50 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔ کار کے لائسنس کے خواہشمند افراد کو 1830 روپے بطور لائسنس فیس اور 150 روپے بطور ٹیسٹ فیس ادا کرنا ہوں گے۔ رکشہ چلانے والوں کے لیے ایک سال کے لائسنس کی فیس 880 روپے اور ٹیسٹ فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے امیدواروں کو چند اہم دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہیں، جن میں قومی شناختی کارڈ کی کاپی، تین پاسپورٹ سائز تصاویر، اور میڈیکل سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ اگر امیدوار کی عمر 50 سال سے زائد ہے تو انہیں میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، اصل لرنر پرمٹ اور مکمل شدہ درخواست فارم بھی درکار ہوں گے۔

پنجاب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لائسنس صرف ان افراد کو جاری کیا جاتا ہے جو دیے گئے مخصوص وقت میں پریکٹیکل اور روڈ سائن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ یہ ڈرائیور اور دیگر افراد کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

اگر آپ نے ابھی تک اپنا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنوایا، تو ضروری دستاویزات مکمل کریں اور قانونی تقاضے پورے کریں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری آپ کی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More