بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا علاج کے لئے لندن روانہ ہوگئیں، حسینہ واجد پہلے بنگلہ دیش چھوڑ چکی ہیں۔
اب دونوں سابق وزرائے اعظم بنگلہ دیش سے باہر ہیں، 79 سالہ خالدہ ضیا کو لے جانے کیلئے قطر کے امیر نے خصوصی طیارہ بھیجا ہے۔
بھارت میں پراسرار بیماری پھیل گئی، لوگ گنجے ہونے لگے
بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق خالدہ ضیا کے ذاتی معالج زاہد حسین نے بتایا کہ امیر قطر نے علاج کی غرض سے لے جانے کیلئے طبی آلات سمیت قطر ائیرلائن کی جانب سے خصوصی ائیرایمبولنس کا انتظام کیا۔